وزیر اعظم کی طرف سے چترال کیلئے اہم اعلانات پر اُن کا اور اُن کے ساتھ آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ۔ضلعی ناظم مغفرت شاہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی طرف سے چترال کیلئے اہم اعلانات پر اُن کا اور اُن کے ساتھ آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اپنے آفس گورنر کاٹیج چترال میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ وزیر اعظم کی طرف سے چترال کیلئے 250بستروں کا جدید ہسپتال ، بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کیلئے بیس کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان انتہائی قابل تحسین ہے ۔ جس کیلئے ضلع و تحصیل کونسل کے ممبران اور ویلج ناظمین اُن کے شکر گزار ہیں ۔ اور اُمید کرتے ہیں ۔ کہ اعلانات پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے سیاسی نمایندگان ، مختلف آرگنائزیشز کے عہدہ داران ، جن میں تجار یونین ، بار ایسو سی ایشن ، پریس کلب اور چترال کے عمائدین اور عوام شامل ہیں سب کاشکریہ ادا کیا ۔ کہ اُنہوں نے وزیر اعظم کی آمد سے پہلے اپنے بہترین مشوروں سے اُنہیں نوازا ۔ جس کے نتیجے میں وزیر اعظم کا چترال کا جلسہ اور دورہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔ ضلع ناظم نے کہا ۔ کہ یہ ہماری اخلاقی ، آئینی اورشرعی ذمہ داری ہے ۔ کہ آیندہ بھی اس قسم کے ملکی مہمانان کی آمد پر پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکرقومی مفاد میں مل کر اُن کا استقبال کریں ۔ اور چترال کی تہذیب و ثقافت کو آیندہ بھی زندہ رکھیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر کے علاوہ بھی چترال کی ترقی کیلئے بڑے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ اور ہمیں مکمل امید ہے ۔ کہ وہ چترال کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پر ضلع کونسل کے نائب ناظم مولانا عبد الشکور نے امیر مقام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔ کہ اُن کی کوششوں سے وزیر اعظم کا دورہ ممکن ہوا ۔ایک سوال کے جواب میں ضلع ناظم نے کہا ۔ کہ سی پیک متبادل روٹ ، اتھک نہر،اور چکدرہ چترال روڈ سپاسنامہ میں شامل تھا ۔ لیکن سپانامہ پیش نہیں کیا جا سکا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعظم کے پہلے اعلانات کے مطابق مختلف منصوبوں پر کام کا آغاز کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔