وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے کامیاب دورہ چترال پر چترالی قوم کو مبارکباد۔مسلم لیگ (ن) چترال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاکستان مسلم لیگ ن چترال کے صدر سید احمد خان ، صوبائی نائب صدر فضل رحیم ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری چترال صفت زرین اور ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے کامیاب دورہ چترال پر چترالی قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے ۔ کہ چترالی عوام نے سیاست سے بالاتر ہوکر وزیر اعظم کا جس شاندار طریقے سے استقبال کیا ۔ اُس کیلئے ہم اُن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ چترال پریس کلب میں جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ صرف لواری ٹنل کے دورے تک محدود تھا ۔ لیکن اُن کی چترال کے ساتھ دلی محبت نے اُنہیں عوام سے ملنے اور چترال کیلئے اعلانات پر مجبور کیا ۔ اور یوں وزیر اعظم نے چترال میں لواری ٹنل کی تکمیل ، چترال یونیورسٹی کے قیام 250بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال ، ضلع کونسل کو 20کروڑ کی گرانٹ کے اعلان کے ساتھ ساتھ چترال گرم چشمہ روڈ ، ایون بمبوریت روڈ ،اپر چترال روڈ سمیت کئی منصوبوں کا اعلان کیا ۔ جبکہ تورکہو روڈ کا بقاعدہ افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان کے علاوہ سی پیک کے متبادل روٹ ، بجلی کی فراہمی اور دیگر منصوبوں کے بارے میں بھی وزیر اعظم نے مثبت اشارے دیے ہیں ۔ جوبتدریج رو بہ عمل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال نوجوانوں کیلئے وفاق کے زیر نگرانی اعلی معیار کی یونیورسٹی کا قیام بہت کم عرصے میں مکمل ہو گا ۔ اور وزیر اعظم نے خود اپنی نگرانی میں اسے مکمل کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ اس یونیورسٹی کے قیام کے بعد چترال کے بچے بچیوں کو حصول علم کیلئے ضلع سے باہر کسی اور یونیورسٹی میں داخلے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ اسی طرح چترال کے اندر ایک جدید ہسپتال کاقیام علاج معالجے کیلئے چترالی عوام کیلئے تحفہ ہو گا ۔ سید احمد خان نے کہا ۔ کہ وزیر اعظم نے ضلعی حکومت کیلئے جن بیس کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا ہے ۔ اُس سے چھوٹے پیمانے پر مختلف منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی ۔ اور اُنہیں اُمید ہے ۔ کہ ضلع ناظم چترال اس گرانٹ کو بہتر طریقے پر استعمال کریں گے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کے شاندار استقبال پرڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال، تجار برادری ، بار ایسوسی ایشن ، چترالی یوتھ ، پولیس،انتظامیہ ،محکمہ فارسٹ ،ٹی ایم اے ،ڈرائیور یونین اور مختلف سول آرگنائزیشنز کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کسی بھی قسم کی سیاست سے پاک وزیر اعظم کے استقبال کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کا ایک وفد اسلام آباد میں بھی وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا ۔ جس کیلئے وزیر اعظم نے خود بلایا ہے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔