چترال گول کمیونٹی ڈولپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن کے انتخابات،عالم زیب ایڈوکیٹ اکثریتی ووٹ لیکر چیئرمین منتخب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال گول کمیونٹی ڈولپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن چترال گول نیشنل پارک کے ملحقہ گیارہ دیہات کے وی سی سیز اور بفرزون رمبور اور گرم چشمہ کی نمائندہ تنظیم ہے۔اور گذشتہ11سالوں سے چترال گول وائلڈ لائف ڈویژن کے ساتھ اشتراک سے قدرتی وسائل کی تحفظ اور کمیونٹی کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔(سی جی سی ڈی سی اے)کی چیئرمین شپ کیلئے انتخابات گذشتہ دنوں چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے۔انتخابات نگران چیئرمین ریاض احمد دیوان بیگی ناظم چترال ٹو کے نگرانی میں منعقد ہوئے۔جسمیں عالم زیب ایڈوکیٹ اکثریتی ووٹ لیکر چیئرمین (سی جی سی ڈی سی اے) منتخب ہوئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔