اظہارِ تعزیت!

بونی(ذاکر زخمی بونی) چترال کے ادبی و ثقافتی حلقہ جات اپنے ہنگامی رابطے کے ذریعے اس بات پرگہری دُکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے کہ گلگت بلتستان کے نامور ادبی و ثقافتی شخصیات جناب عبد الخالق تاجؔ صاحب اور ظفر وقار تاجؔ صاحب کے گلشن کے پھول اَثَرتاج کینسر جیسے موذی مرض سے طویل جنگ کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔یقیناً یہ ان کے لیے اتنا بڑا سانحہ ہے کہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔اور یہ بھی یقین ہے کہ بڑے لوگوں کے لیے ازمائش بھی بڑے ہوتے ہیں۔چترال کے جملہ ادبی و ثقافتی تنظیمیں محترم عبد الخالق تاجؔ اور محترم ظفر وقار تاجؔ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک آزمائش کی اس گھڑی میں آپ سب پاسماندہ گان کو سروخرو کریں۔اور مرحوم پرندہ کی روح کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دیں (آمین) ٹیلی فونک رابطہ کے ذریعے منصور علی شبابؔ ،فضل ارخمٰن شاہدؔ ، انصار نعمانیؔ ،ظفر اللہ پروازؔ اور حیدر ولی خان لال وغیرہ نے پاسماندہ گان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ یاد رہے کہ عبد الخالق تاجؔ اور کمشنر ظفر وقار تاجؔ دونوں چترال اور گلگت بلتستان میں یکساں مقبول ومعروف شخصیات ہیں۔ان کی محبتیں چترال اور گلگت کے لیے مساوی ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔