جماعت اسلامی کے سابق تحصیل امیر مولانا اسرار الدین الہلال کی طرف سے الیکشن 2018ء میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے معروف عالم دین اور جماعت اسلامی کے موجود ہ ضلعی مجلس شوریٰ کے رکن اور سابق تحصیل امیر مولانا اسرار الدین الہلال کی طرف سے الیکشن 2018ء میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کے اعلان اور حاضریں سے اپنے حمایت میں ہاتھ کھڑا کرنے کا واقعہ شہر میں موضوع بحث بن کر رہ گئی ہے ۔ مولانا الہلال نے عید کی وعظ کے دوران چترال میں سیاسی قیادت کی نااہلی اور عوام کے لئے کچھ کرنے میں ان کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ایک غیر متنازعہ شخصیت کے مالک ہیں جس کو اسماعیلی برادری کے ساتھ ساتھ پی پی پی اور پی ٹی آئی سمیت مسلم لیگ کے ووٹ بھی پڑجائیں گے۔ انہوں نے اپنی جماعت کے خلاف مزید بعاوت کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں صرف اور صرف دارالعلوم ریحان کو ٹ کو دینے اور جماعت اسلامی سمیت کسی بھی پارٹی کے این جی اوز کو نہ دینے کی تاکید کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔