مخیر اور رحم دل حضرات تکلیف دہ حالات کو گذارنے کیلئے مالی مدد اور خون کا عطیہ دیں۔احمد نادر کی مخیر حضرات سے اپیل

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس )چترال کے دور افتادہ علاقہ ریچ سے تعلق رکھنے والے احمد نادر ولد محمد قادرنے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سات بچوں کا اکلوتا کفیل ہے، 2010میں انہیں سینے میں تکلیف ہوئی تو اُنہوں نے ہسپتال سے رجوع کیا تو پتا چلا کہ انہیں سرطان کی بیماری لاحق ہے اور اُن کے جگر میں خون پیدا ہونے کا عمل متاثر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں نے علا ج کی غرض سے آغاخان ہسپتال کراچی کا رخ کیا وہاں پر دو سال زیر علاج رہنے کے پوری عمر کی جمع پونجی خرچ کر ڈالا، اس کے بعد ڈاکٹروں نے مجھے زندہ رہنے کیلئے مہینے میں چا ر مرتبہ خون لگانے کا مشورہ دیا اس کے بعد میں نے نہایت ہی قسم پرسی کی حالت میں پشاور میں مخیر حضرات اوررحم دل پٹھانوں کی طرف سے خون کے عطیات کے فراہمی کے بلبوطے پر دو سال کا عرصہ گزارا اب چونکہ میرا جسمانی حالت اس قابل نہیں ہے کہ مزید مسافری کی حالت میں اپنا بقایا زندگی گزارسکوں،بونی میں موجود نجی ہسپتال میں خون کا ایک پیک لگانے پر دو ہزار کا خرچہ آتا ہے اور میرے پاس ان اخراجات کو پورا کرنے کیلئے مزید استطاعت نہیں لہٰذا مخیر اور رحم دل حضرات سے درخواست ہے کہ مجھے ان تکلیف دہ حالات کو گذارنے کیلئے مالی مدد اور خون کا عطیہ دیں۔ احمد نادر ولد محمد قادرسکنہ ریچ
رابطہ نمبر۔0943-353868 / 0943-303289

HBL Booni A/C No 03827900225003.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔