ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام بکرآباد میں کانفرنس منعقد ہوا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)18 ذی الحجہ یوم شہادت امیر المومنین خلیفہ سوم حضرت عثمان غنیؓ اور اصلاح معاشرے کی نسبت سے ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام ایک پر وقار سیدنا عثمان غنیؓ کانفرنس مورخہ 19ستمبر 2016ء بروز پیر بعد از نماز مغرب جامع مسجد بکرآباد میں منعقد ہوا۔ جس میں جید علماء کرام ، نعت خواں حضرات نے شرکت فرمائیں، محفل کا آغاز با قاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد مقررین حضرات میں مولانا فدا احمد نے سیرت عثمان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ اس کے علاوہ مولانا حبیب الدین آف چمرکن نے معاشرے کی اصلاح کے سلسلے میں مختلف امور میں بحث کئے۔ آئے روز معاشرے میں نوجوانوں کے ذمہ داریوں کے متعلق اور رذائل و کبائر و منکرات سے بچنے کی تلقین کی اور معاشرے میں ایک دوسرے سے ہمدردی، صلح رحمی ، اخوت و بھائی چارہ ، مساوات کے حوالے سے گفتگو کی۔ مولانا نے مزید فرمایا کہ اگر انسان سیاہ کاریوں میں زندگی گزارتا ہے اور گناہ و غفلت کی زندگی میں مست ہوکر اللہ کی بغاو ت پر آمادہ ہوتاہے تو پھر زمین پر اللہ کا غضب قدرتی آفات کی شکل میں اترتاہے ۔ اس لئے ایسی آفات سے بچنے کا اصح طریقہ یہی ہے کہ انسان اپنے خالق کو پہچانے اور اس کے احکامات کی مکمل طور سے اتباع کرے تب انسان کیلئے نجات کا دروازہ کھلے گا۔ اور کہاکہ اللہ ہم سب کو ان تمام باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔سیرت کانفرنس کا اختتام اجتماعی دعاکے ساتھ ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔