حبیب بینک دراسن میں اے ٹی ایم مشین کی سہولت فراہم کی جائے۔بینک صارفین و عوامی حلقے موڑکہو

موڑکہو(اعجاز احمد)اے ٹی ایم کی سہولت نے موجودہ زمانے میں لوگوں کو سہولت فراہم کرکے زندگی کو آسان بنادیا ہے جس کی وجہ سے بینکوں اور دوسرے مالیاتی اداروں میں رش سے نجات مل چکے ہیں۔پورے تحصیل موڑکہو کی واحد بینک حبیب بینک دراسن برابچ میں اے ٹی ایم سسٹم نہ ہونے کے باعث صارفین کے مشکلات کا باعث بن گئی ہے۔بدقسمتی سے حبیب بینک موڑکہو میں اے ٹی ایم سہولت دستیاب نہ ہونے سے تنخواہ دار طبقوں خاص کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والے خواتین رقم نکالنے کے لئے بھاری کرایہ خرچ کرکے چترال یا بونی کا رخ کرتے ہیں۔اور خصوصاًہفتہ وار چھٹیوں اور عید کے دوران صارفین کو اپنی تنخواہ نکالنے کے راہ میں سنگین رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس موقع پر بینک صارفین اور عوامی حلقوں نے سینئر ریجنل چیف پشاور وڈی آئی خان ریجن گل بہادر خان سے پُرزور مطالبہ کیا کہ فوری طورپر حبیب بینک دراسین برانچ میں اے ٹی ایم مشین کی سہولت فراہم کرکے عوام موڑکہو کے راہ میں درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔