ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام سید نا عثمان غنیؓ کا نفرنس کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلع سیر ت کونسل چترال کے زیر اہتمام امیر المنومین ناشر قرآن سید نا عثمان ابن غفانؓ کے یوم شہادت کے حوالے سے چترال میں مختلف تقریبات منعقد ہو ئے ۔اس حوالے سے سید نا عثمان غنیؓ سمینار بکرآباد چترال میں منعقد ہوا ۔ جبکہ سالانہ عظیم الشان سید نا عثمان غنیؓ کا نفرنس جامع مسجد عثمان غنیؓ اڑیان چترال میں منعقد ہوا ۔کانفرنس سے معروف عالم دین و سابق چےئر مین ضلعی زکوۃ کمیٹی مولانا قاضی حمید الرحمن ،مولانا حبیب الدین چمرکن مولانا فدا احمد صدر سیر ت کونسل چترال و دیگر علما ء کرام نے خطاب فرمایا ۔
مقررین نے سیرت عثمان غنیؓ کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کر تے ہوئے کہا کہ حضرت عثمانؓ کو اللہ تعالی نے بے شمار اوصاف عطا فرمائے تھے آپ ؓ ہی کو یہ منفرد مقام حاصل ہے کہ رسول ﷺ نے یکے بعد دیگر ے اپنی دو صاحبزدیاں آپؓ کے نکاح میں دی ۔ آپؓ سے پہلے کسی بھی اماتی کو یہ مقام حاصل نہیں ، مسجد نبوی کے پہلے تو سیع آپؓ کے مال سے کیا گیا قرآن مجید کو کتابی صورت میں نشر کیا جو تا قیامت تک آنے والے مسلمانوں پر آپؓ کا عظیم احسان ہے ۔ مقررین نے کہا حضرت عثما ن ؓ کو40 دن تک بھوکے و پیاسے رکھنے کے بعد انتہائی بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا جو تاریخ اسلام کا انتہائی اند وہناک واقعہ ہے جس کے بعد سے خون مسلم ایسے بہہ رہا ہے کہ تھم نے کا نام نہیں لے رہا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔