بائی پاس روڈ تکمیل سے پہلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔جوکہ متعلقہ ادارے کے لمحہ فکریہ ہے۔قاضی فیصل احمد سعید

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے سرگرم کارکن اور صدر ڈسٹر کٹ یوتھ فورم چترال کے کوارڈینیٹر قاضی فیصل احمد سعید نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بائی پاس روڈ ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے اورجگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ٹھیکہ دار کام ادھورا چھوڑ کر ایک سال سے غائب ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔صوبائی حکومت سے لیکر مرکزی حکومت کے بڑے بڑے شخصیات کی بائی پاس روڈ سے گذرنے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے۔گرمی کا موسم ختم ہونے والا ہے۔اُنہوں نے کہا شاید متعلقہ ٹھیکہ دار اور ادارہ سردیوں کے موسم کے انتظار میں ہیں تاکہ ناقص بلیک ٹاپنگ کرکے پھر سے روڈ کے لئے رقم منظور کرائیں۔چترال میں مجموعی طورپر سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے۔اُنہوں نے کہا بائی پاس روڈ کی تعزین وآرائش کے لئے خطیر رقم منظور ہونے کے باوجود روڈ پر کام نہ ہونا متعلقہ ادارے کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چترال سے ایک دن پہلے ائیرپورٹ روڈ کو جگہ جگہ رات کے وقت سیمنٹ بجری ڈال کر مرمت کیا گیا تھا جو دوبارہ ٹوٹنا شروع ہوگیا ہے جوکہ چترالی قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔