بدعنوان حکمران دوسروں کو بھی کرپٹ کردیتاہے، عمران خان

بدعنوان حکمران دوسروں کو بھی کرپٹ کردیتاہے، عمران خان سربراہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہاہےکہ ہم کوئی بے وقوف نہیں جو بار بار سڑکوں پر آکر احتجاج کررہے ہیں، دنیا میں ہمیشہ احتساب اوپر سے شروع ہوتا ہے،اگر وزیراعظم کرپٹ ہو تو وہ سب کو بدعنوان بنادیتاہے۔سربراہ پی ٹی آئی کی کراچی میں  حکومت پر گولہ باری،میڈیا سے گفتگو میں کپتان حکومت کے خلاف خوب گرجے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ادارے آزاد نہیں سڑکوں پر آنے کا مقصد نیا پاکستان بنانا ہے۔پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کو دہشت گردوں سے چھٹکارا حاصل کرناہوگا جبکہ وزیراعظم سے کرپشن کی وجہ سے اختلاف ہے،اگر سربراہ حکومت بدعنوان ہو تو وہ دوسروں کو بھی کرپٹ کردیتاہے،ہمارے یہاں کوئی طاقتور آدمی پکڑا نہیں جاتا۔عمران خان کاکہناتھاکہ پانامالیکس ایک موقع ہے جس سے ہم نیا پاکستان بناسکتے ہیں، ادارے مضبوط اور خودمختار کرسکتے ہیں، بلاول سمیت ہم سب کو آگے بڑھ کر اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے، ہم کوئی بے وقوف نہیں جو بار بار احتجاج کررہے ہیں ،ہمارا مقصد اداروں کو جگانا ہے۔کپتان نے مودی کو بھی خوب لتاڑا اور کہا بھارتی وزیراعظم بوکھلاہٹ میں ایسے بیانات دے رہے ہیں کیونکہ اب کشمیری یہ فیصلہ کرچکے ہیں کہ وہ بھارت سے آزادی لیکر رہیں گے جبکہ جدوجہد آزادی کو ظلم جبر دہشتگردی سے دبایانہیں جاسکتا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔