ضرورت پڑی تو قبائل پاک فوج سے آگے سرحدوں پر نظر آئیں گے، شاہ زین بگٹی

ضرورت پڑی تو قبائل پاک فوج سے آگے سرحدوں پر نظر آئیں گے، شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ بگٹی قبائل محب وطن اور پاکستان سے بے پناہ محنت کرتے ہیں۔ پاکستان کو ضرورت پڑی تو ہمارے قبائل پاک فوج سے بھی آگے کشمیر کی سرحدوں پر کھڑے نظر آئیں گے۔کوئٹہ کے بگٹی ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ نواب اکبر خان بگٹی نے پاکستان سے محبت کی اور پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا، ہم ان کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں، جبکہ براہمدغ بگٹی امریکہ، انڈیا یا کہیں اور پناہ لے یہ انکا ذاتی فیصلہ ہے۔نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے ایسا لائے عمل تیار کریں کہ آئندہ آٹھ اگست جیسا سانحہ رونما نہ ہو۔ جلسے جلوس، دھرنے اور سونامی کے بجائے کھل کر ملک کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازحکومت نے پرویز مشرف کو سزا دلوانے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اسے پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کوئٹہ ایئر پورٹ کو شہید نواب اکبر بگٹی کے نام سے منسوب کرنے اور وفاقی حکومت سے بگٹی مہاجرین کی واپس آباد کاری کا مطالبا بھی کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔