بونی پولیس کی طرف سے بونی اور مستوج کے اُباش لڑکوں کو گرفتار کرنے میں ناکامی اورملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری کا موقعہ فراہم کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔سعید ولی خان

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس )یوتھ کونسلر فورم اپرچترال کے صدر اور ویلج کونسل بونی سے منتخب یوتھ کونسلر سعید ولی خان نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے کہ چند دن پہلے بونی اور مستوج کے اُباش لڑکوں کے ٹولیوں کا سنوغر کے مقام پر فلمی انداز میں ایک دوسرے کو چاقووں کے وار سے لہو لہان کرنے کے بعد بونی اور مستوج کے چندلوگ صلح کے نام پر ان لڑکوں کو قانون کی گرفت سے بچانے کیلئے سرگرم ہیں جو کہ آئیندہ کیلئے اس پرامن علاقے کے نوجوان نسل میں خطرناک رجہان کو جنم دینے کا سبب بنے گا،اس اندوناک واقعے کے بعد علاقہ پولیس کی طرف سے ایک ہفتے تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکامی اور ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری کا موقعہ فراہم کرنا بھی انتہائی افسوسناک عمل ہے جو کہ علاقعہ پولیس کے کردار کو مشکوک بناتا ہے،اُنہوں نے کہا کہ اس موقعے پر علاقے کے عوام اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خٹک کے مشکو ر ہیں جنہوں نے اس مسلے کے سنگینی کو پیش نظر رکھ کر علاقے کے مفاد میں ان ملزمان کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا،اپر چترال کے عوام اے سی مستوج کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت وقت ان ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دے گا جو کہ دوسروں کیلئے نشان عبرت ہواور علاقے کی پرامن ماحول برقرار رہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔