سیلاب سے متاثرہ وریجون پائین پل تا حال دوبارہ تعمیر نہ ہو سکا

موڑکھو( جمشید احمد)گزشتہ سال 2015 کے تباہ کن سیلاب سے موڑکھو کو بونی اور دوسرے علاقوں کو ملانے والے وریجون پائین کا واحد پل مکمل طور پرتباہ ہو چکا ہے جس کی وجہ عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں علاقہ زائنی، استابون اور وریجون کے عوام اس پل کو استعمال کر کے قاقلشٹ میں اپنی مویشی آٹھ ماہ تک چراتے ہیں، وہاں سے خشک لکڑی اپنی ضرورت کے لیے لاتے ہیں ساتھ تمام سرکاری ملازمیں ہیڈ کواٹر بونی کو روزانہ پیدل آتے جاتے ہیں اور روزانہ ایک سوپچاس روپے کرایہ سے بچ جاتے ہیں چونکہ اس پل کی تباہی نے علاقے کی تمام عوام کو متاثر کیا ہے کئی آواز اور درخواست متعلقہ محکموں اور اداروں تک پہنچانے کے باوجود بھی کوئی پذیرائی نہ ملی موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ سی این ڈبلیو کے ایک ٹھیکہ دار نے پل پرمعمولی کام کر کے غائب ہوگیاہے ابھی تک نہ ٹھیکہ دار کا پتہ ہے اور نہ کام کا۔اس سلسلے میں علاقے کی عوام ضلع انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے ا پیل کر تے ہیں کہ عوام کی مجبوری کو مدنظر رکھتے ہو ئے پل کی دوبارہ تعمیر کروائی جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔