فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے چترال میں مستقل بنیادوں پر ایک میڈیکل سنٹربنانے کا اعلان کردیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان چترال کی پسماندگی ، جغرافیائی پوزیشن اور غربت کے عام ہونے اور یہاں علاج معالجے کے سہولیات کی فقدان کے پیش نظر چترال میں مستقل بنیادوں پر ایک میڈیکل سنٹربنانے کا اعلان کردیا ۔ چترال میں ایک خصوصی تقریب میں ایف ائی ایف کے میڈیکل انچارج ڈاکٹراحترام ،دیرزون کے انچارج ابوہارون،ابوبکر،ابرار،مولانایوسف اوردیگررہنماؤں نے کہاکہ ملک بھرمیں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے 200سے زائدمیڈیکل سنٹرکام کررہے ہیں جن میں ضرورت کے مطابق اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میڈیکل سنٹر میں گائناکالوجسٹ ،اوپی ڈی سنٹر،ایکسرے،لیبارٹری ،ای سی جی وغیرہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ فری چیک اپ کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی ایف جماعۃ الدعوۃ پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے جو رفاہی و فلاحی منصوبوں پر کام کر رہا ہے جوپاکستان میں روحانی درس کے ساتھ جسمانی بیماریوں کابھی اعلان کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کوئی ذاتی مقصد نہیں بلکہ صرف اور صرف انسانی ہمدردی کا جذبہ اور دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے الگ سنٹرقائم کیاجائے گاجس میں مردوں کی جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور علاج کرنے وال اسٹاف بھی خاتون ہوں گے۔دیرزون کے انچارج ابوہارون نے کہاکہ جماعۃ الدعوۃ تیمرگرہ میں ایک مکمل یونیورسٹی تعمیرکررہے ہیں جس میں 1500طلباء جدیداوردینی علوم دیاجائے گاجس میں کھانے پینے رہنے اوردیگرسہولیات تمام مفت دی جائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ بلا شبہ فلاح انسانیت فاونڈیشن کے رضاکار ملک و قوم کی خدمت کر کے اللہ رب العزت کے ہاں سرخرو ہو رہے ہیں۔خدمت کے اس عظیم کام کو جاری رکھنے کے لئے پاکستانی قو م نے ہمیشہ فلاح انسانیت فاونڈیشن کا ساتھ دیا اور تعاون کرتی رہی ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔اہل پاکستان کو نیکی کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا،تا کہ فلاح انسانیت فاونڈیشن کے جو منصوبہ جات جاری ہیں انکو پورا کیا جا سکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔