پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہیں ، آئی ایس پی آر
پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہیں ، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا اشتعال فائرنگ سے بھارتی جارحیت بے نقاب ہو چکی جبکہ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا کوئی بھی طیارہ پاکستانی سرحد کے قریب بھی نہیں پھٹکا۔بھارتی وزارت دفاع اور ڈی جی ایم او کی مشترکہ بریفنگ پر آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے بھارتی ڈی جی ایم او کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک نہیں بلکہ لائن آف کنٹرول پر بلاجواز فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، بلا اشتعال فائرنگ سے بھارتی جارحیت بے نقاب ہو چکی ہے۔دوسری جانب ترجمان پاک فضائیہ نے بھی بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا کوئی بھی طیارہ پاکستانی سرحد کے قریب نہیں پھٹکا، اگر کسی نے ملکی سرحد کی خلاف ورزی کی کوشش کی تو پاک فضائیہ اسے موثرانداز میں جواب دیگی |
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں