ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے احاطے میں جرمن ادارہ کے ایف ڈبلیو کی مالی تعاون سے تعمیر ہونے والی برن اینڈ ٹراما یونٹ کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے احاطے میں جرمن ادارہ کے ایف ڈبلیو کی مالی تعاون سے تعمیر ہونے والی برن اینڈ ٹراما یونٹ کا افتتاح جمعرات کے روز ہوا جس میں پاکستان افغانستان تاجکستان ریجنل انٹگریشن پراجیکٹ (PATRIP ) کے پاکستان میں کسنلٹنٹ جارج فیبکاور چترال سکا کے ایف ڈبلیووٹس کے ڈی۔کیو میجر شاہ میر نے کمانڈنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے بلڈنگ کے صدر دروازے پر فیتہ کاٹ کر اورافتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جرمن کنسلٹنٹ نے کہاکہ پاکستان افغانستان اور تاجکستان میں علاقائی ترقی کے خواہان عوام غربت کے مسئلے سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے ایف ڈبلیو نے اس پراجیکٹ کے علاوہ علاقے میں دوسرے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام کررہی ہے جبکہ بعض پر جلد ہی کام کا آغا زہوگا جس سے افغانستان کے ہمسایہ علاقوں کے لوگ بھی استفادہ کرسکیں گے۔ اس سے قبل پراجیکٹ کے فوکل پرسن اورحیات میڈیکل کمپلیکس کے پلاسٹک سرجری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر نے کہاکہ اس یونٹ میں برن اور ٹراما کے علاوہ پلاسٹک سرجری کے ذریعے ری کنسٹرکشن کے کام بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ہمسایہ افغان علاقوں میںیہ سہولت موجود نہ تھا جس کی وجہ سے تیمرگرہ اور دوسرے علاقوں کے ساتھ چترال کا بھی انتخاب کیاگیا ۔ میجر شاہ میر نے خطاب کرتے ہوئے اپنی نوعیت کے اس طبی سہولت کی چترال میں فراہمی پر کے ایف ڈبلیو کی کوششوں کی تعریف کی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شہزادہ فیض الملک جیلانی نے کہاکہ کے ایف ڈبلیو نے نہ صرف برن اور ٹراما یونٹ کے عمارت تعمیر کردی ہے بلکہ تما م ضروری سازوسامان بھی مہیا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ہسپتال میں افغانستان کے ہمسایہ صوبوں سے آنے والے مریضوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے اور اس انٹگریشن پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہونے والی یونٹ سے افغان مریض سے استفادہ کرسکیں گے۔ انہوں نے ہسپتال کے دوسرے مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب میں وش انٹرنیشنل کا نمائندہ ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر کرنل (ریٹائرڈ ) ڈاکٹر فضل رحیم، ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طار ق احمد، ایس آر ایس پی کے PATRIPپراجیکٹ کے پراجیکٹ منیجر خادم اللہ ، سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر نذیر احمد ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ضیاء اللہ خان اور دوسرے موجود تھے۔ مہمانوں نے افتتاحی تقریب کے بعد یونٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔