بعدالت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیوچترال مال مقدمات 4POکے تحت مختلف مقامات سے پکڑے گئے منشیات تلف

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) گذشتہ روزبعدالت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیوچترال سید مظہرعلی شاہ مال مقدمات 4POکے تحت تھانہ گرم چشمہ ،شغوراورچترال سے پکڑے گئے چرس،دیسی شراب اورافیون جلاکر تلف کیے گئے۔جس کی اپیل کی مدت ختم ہوچکی تھی۔ اس موقع پر اے اے سی سید مظہر علی شاہ نے کہ مختلف تھانوں کے کل 66کیسس جن کافیصلہ ہوچکا ہے اوراپیل کی مدت بھی ختم ہوچکی تھی ۔ اُنہوں نے کہاکہ نشہ کی لعنت نے نوجوان نسل کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیاہے منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں ان کے خلاف ضلعی انتظامیہ اورچترال پولیس کی طرف سے بھرپورکارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھرپورکاروائی ہوگی۔ تاکہ نوجوان نسلوں کومنشیات کی لعنت سے بچایاجاسکے اورصحت مند معاشرہ قائم کیاجاسکے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔