سب ڈویژن مستوج میں کافی عرصے سے افیسرز تعینات نہ ہونے کی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ سردار حکیم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ممبر تحصیل کونسل سب ڈویژن مستوج سردار حکیم نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ سب ڈویژن مستوج 8400 مربع کلومیٹر پر محیط ایک بڑا تحصیل ہے علاقے کے عوام کو پہلے سے سب تحصیل لیول پر نائب تحصیلدار نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا اور اب دو AAC کا تبادلہ ہوکر کافی عرصہ ہوا ہے اور ان کی جگہ دوسرے افیسرز تعینات نہ ہونے کی وجہ سے عوامی مشکلات میں مذید اضافہ ہوا ہے ایک اے سی اور صرف ایک تحصیلدار کے لیے تمام جہگوں میں جاکر عوامی مسائل حل کر نا ناممکن بن گیا ہے اور عوام کو چھوٹے لیول کے کام نمٹانے کے لیے دور دراز علاقوں سے ایک سو پچاس کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے بونی آنا پڑتا ہے اور عوام انتہائی پریشانی سے دوچار ہے۔ لہذا تمام پوسٹوں پر سرکاری افیسرز کی تعیناتی جلد از جلد کرواکر عوامی مشکلات کو حل کیا جائے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔