جماعت اسلامی چترال کی طرف سے اضا خیل نوشہر ہ میں منعقد ہونے والی اجتماع عام میں ضلعے کی طرف سے بھر پور شرکت کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے 22اکتوبر کو اضا خیل نوشہر ہ میں منعقد ہونے والی اجتماع عام میں ضلعے کی طرف سے بھر پور شرکت کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم کا افتتاح کردیا اور ہفتے کے دن چترال ٹاؤن کے گاؤں موڑد ہ میں کئی گھروں میں جاکر اجتماع میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی ۔ ایک ہفتے تک محیط اس خصوصی مہم میں پارٹی کے سینکڑوں کارکن ضلع بھر میں حصہ لے رہے ہیں اور سو فیصد گھرانوں تک دعوت کی رسائی کا ٹارگٹ مقرر کردیاگیا ہے۔ انہوں نے عوام کو دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اللہ کی زمین پر صرف اور صرف اللہ کا بھیجا ہوا نظام اور قانون نافذ ہونا چاہئے اور اس زمین پر اسلام کے علاوہ اور کسی ازم کی گنجائش نہیں ہے اور پاکستان کے حصول کا مقصد بھی یہی تھااو ر اضاخیل نوشہر ہ کا اجتماع عام اس سلسلے میں ایک کوشش ہے جس میں صوبہ بھر میں ایک کروڑ افراد کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے دیگر رہنما عتیق الرحمن، رفیع الدین، عبدالعزیز، ضیاء الحق مجاہد، حاجی عزت اللہ، ظہیر الدین،مقصو د الرحمن، محب اللہ اور دیگر موجود تھے۔ اس سے قبل انہوں نے جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر میں اجتماع عام سیل کا افتتاح کیاجس میں اجتماع عام کے لئے روانگی تک ضلع بھر میں دعوتی کام کا روزانہ کی بنیاد پر کام کیا جائے گا۔ مولانا جمشید احمد نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ ضلعے پر عائد پانچ ہزار افراد کی شرکت کی ٹارگٹ کو یقینی بنانے کے لئے شب وروز کام کریں۔ امیر ضلع نے تحصیل امیر عتیق الرحمن کو ناظم اور مقصود الرحمن اور نذیر احمد کو اجتما ع عام سیل کی ذمہ داری پر مامور کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔