چچا جی یہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے !!! (حقیقت پر مبنی )

ـــــــــــــــ محمد صابر ـــــــــــــ گولدور چترال
ابھی کچھ ہی دنوں کی بات ہے ـ میں بازار جا رہا تھا ـ گھر کےلیے سودا سلف خریدنے کے لیے راستے میں ایک دوکان آتا ہے ـ جہاں سے میں اکثر چاول اور آٹا وغیرہ خریدتا رہتا ہوں ـ دوکاندار چچا پانچ وقتہ نمازی اور سیدھے سادے مسلمان ہے ـ اس دن حسبِ معمول میں ان کی دوکان پر گیا ـ دوکاندار چچا دوکان پر  موجود نہیں تھے ، ان کی جگہ ان کا چھوٹا بیٹا دوکان میں تھا ـ  اچانک میری نظر کاونٹر کے نیچے پڑے کتاب پر پڑی ـ میری نظر کتاب پر پڑتے ہی میں چونک گیا ـ کتاب کا ٹائٹل کچھ یوں تھا ، (سورہء فاتحہ کی تفسیر علامہ غ ـپ  رح ـ ـ ـ ایک متنازع شخص کی تفسیر قرآن )
میں نے کچھ دیر کےلیے توقف اختیار کیا ـ پھر کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد اس جھوٹے سے بچے سے پوچھا کہ بیٹا یہ کتاب کس کا ہے اور یہاں کیسے آیا ؟
اس چھوٹے بچے نے معصومیت سے جواب دیا ـ  بھائی ابو کے ایک دوست آئے تھے انہوں نے پڑھنےکےلیے ابو کو دیا ہے ـ
تقریبا ایک ہفتے بعد میرا پھر وہاں سے گزر ہوا ـ اسی دوران راستے میں مجھے دوکاندار چچا ملے ـ  سلام دعا حال احوال پوچھنے کے بعد میں فورا  دوکاندار چچا کی جانب مخاطب ہوا اور بولا ـ چچا  اگر اجازت ہو تو میں کچھ  پوچھ سکتا ہوں ؟
انہوں نے کہا جی بیٹا ضرور کیوں نہیں ـ چچا ایک ہفتے پہلے میں آپ کے دوکان پر آیا تھا ـ مگر  چچا جوں ہی آپ کے کاونٹر کے نیچے پڑے کتاب پر میری نظر پڑی میرا دل بہت خفا ہوا ـ چچا کیا آپ کو معلوم ہے ـ کہ جس کی یہ تفسیر ہے وہ  کون تھا ؟اور امت مسلمہ کے جید علماء کا اس کے بارے میں کیا رائے  ہے؟   کیا آپ کو معلوم ہے کہ قرآن اور حدیث کا کیا مقام ہے ؟ قرآن کے بعد حدیث کا اصل مقام کیا  ہے ؟ حدیث قرآن پاک کی صحیح تفسیر ہے ـ اگر کوئی قرآن کو مانے اور احادیث رسول  کا منکر ہو تو کیا وہ مسلمان کہلاسکتا ہے ؟ چچا آپ کو جو کوئی بھی  ایسی متنازع چیزیں پڑھنے کو دے ، آپ کو چاہئے کہ پہلے تو پڑھے ہی نہ اگر پڑھ بھی لے  تو مخالیفین کے خلاف تیاری بھی خوب کر لے ـ ـ ـ  چچا جی یہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے ـ وہ سوائے فتنہ و فساد کے اور کچھ  نہیں چاہتے ـ ان کا کام ہی مسلمانوں کو قرآن حدیث سے دور کر دینا ہے ـ
بیٹا مجھے پتہ ہے ـ تم کیا کہنا چاہتے ہو ـ بیٹا مجھے معلوم ہے ـ ان کی اور ان کے کتاب کی اصلیت – بیٹا  میں نے آٹھ مرتبہ ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک ختم کیا ہے ـ مجھے جو راہنمائی قرآن سے ملتی وہ دنیا کے کسی اور کتاب میں نہیں مل سکتی ہے ـ  تم نے مزید میری آنکھیں کھول دی ہیں ـ قرآن کے بعد حدیث کا مقام واقعی اعلی و ارفع ہے ـ  یہ الفاظ کہتے ہوئے و ہ آگے بڑا اور میری پیشانی کو چومنا چاہاـ مگر فورا ہی میں نے خود کو پیچھے کر دیا ـ  پھر اور ان کے دونوں ہاتھ پکڑ کر بوسہ دیا ـ
بیٹا مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے تمہاری شکل میں ایک دوست ایک بیٹا مل گیا ـ امید ہے کہ آئندہ بھی ہم اس حوالے سے اظہارِ خیال کریں گے ـ
                    ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج ہمارے یونیورسٹیز اور کالجز کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو دھوکا اور فریب دے کا اسلام کا اصل چہرہ چھپایا جا رہا ہے ـ اور اس کی جگہ خود ساختہ ماڈرن اسلام ہمارے نوجوانوں کے قلوب واذہان میں فکس کرنے کےلیے کوششیں کی جا رہی ہیں ـ ایک طرف قرآن کا نام لیا جا رہا ہے ـ اور دوسری جانب احادیث رسول ﷺ کا انکار یعنی منکر حدیث بنانے کےلیے تمام وسائل کو بروئے کار لائی جا رہی ہیں ـ یہ  بات میں دعوے کے ساتھ کہہ رہا ہوں ـ  قرآن اور  حدیث کو مضبوطی سے پکڑو کبھی بھی گمراہ نہیں ہونگے ـ
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔