جمعیت علماء اسلام یوسی موڑکہو کے زیر اہتمام ژیلی وریجون میں ایک اہم میٹنگ کا ا نعقاد

موڑکہو(اعجاز احمد)جمعیت علماء اسلام یوسی موڑکہو کے زیر اہتمام ژیلی وریجون میں ایک اہم میٹنگ منعقد کیا گیا۔میٹنگ میں یوسی موڑکہو کے تحصیل ممبرز اورچیئرمینوں کے علاوہ علاقے کے عمائیدین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔میٹنگ میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرام خان درانی،مولانا گل نصیب خان امیر جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ سمیت ضلعی و صوبائی رہنماؤں کی تحصیل موڑکہو کے دورے کے موقع پر 17اکتوبر کو وریجون میں مہمانوں کی پرتپاک استقبال کو حتی شکل دے دی گئی۔اس موقع پر معزز مہمانوں کے لئے ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے کیلئے ہر گاؤں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو اویر سے لیکر تریچ تک لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جلسہ گاہ تک پہنچانے کا انتظام کرے گی۔اس موقع پر میٹنگ کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف جمعیت علماء اسلام کو حاصل ہے کہ انکے پارٹی کے چوٹی کے لیڈر وں نے عوام کی حالت زار سے واقفیت حاصل کرنے کے لئے تحصیل موڑکہو کے دورے کو ترجیح دی ہے۔میٹنگ میں ریٹائرڈ صوبیدار میجر قمرالدین،پرنسپل سمیع الحق ،مولانا سیف الدین ممبر تحصیل کونسل،مولانا ناصر حسین،صوبیدار میرزا عالم ،قاری عبدالرحیم امیر جے یو آئی چیئرمین یوسی سہت میر اعظم شاہ،مولانا کریم الہیٰ،سعید اللہ استاداور مولانا جلیل سمیت کثیر تعداد میں علماء اور عمائیدن نے شرکت کیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔