وزیراعظم کے اعلان کردہ250بیڈ ہسپتال کیلئے صوبائی حکومت کا زمین دینے سے انکارقابل افسوس ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ چترال کے موقع پر وفاقی حکومت کی طرف سے چترال میں250بیڈ کے جدید ہسپتال تعمیر کرنے کے اعلان اور ڈائریکٹیوز جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی طرف سے زمین دینے سے صاف انکار چترالی عوام کے ساتھ صحت انصاف کے بجائے صحت دشمنی کے مترادف ہے۔مسلم لیگ(ن) کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی نے کہا۔اخباری اطلاع کے مطابق صوبائی چیف سیکرٹری نے مجوزہ ہسپتال کے لئے زمین دینے سے انکار کیا ہے۔اُنہوں نے کہا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت محض سیاسی اختلاف کی بنیاد چترالی عوام کو ہسپتال جیسے عظیم منصوبے سے محروم کرنے کی کوشش انتہائی قابل افسوس ہے۔اُنہوں نے کہا صوبائی حکومت کی زمہ داری زمین اور جگہ کی تعین کی حد تک ہے۔زمین کا معاوضہ ،بلڈنگ کی تعمیر اور اسٹاف کی بھرتی وفاقی حکومت کی ہے۔مگر صوبائی حکومت زمین کی حصول میں روکاوٹ بن کر بہت بڑی غلطی کا مرتکب ہوئی ہے۔انہوں نے کہااس کے باوجود مذوکرہ ہسپتال ہر صورت تعمیر کیا جائیگا۔اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا اگر خود صوبائی حکومت کوئی ہسپتال نہیں بناسکتی ہے تو دوسروں کی راہ میں بھی روکاوٹ نہیں بننا چاہئیے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔