fbpx

پاکستان پیپلزپارٹی نےہمیشہ عوامی مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیا ہیں۔ایم پی اے سلیم خان کا واٹر سپلائی اسکیم کے افتتاح کے موقع پر خطاب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چیئرمین ڈیڈک وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے گرم چشمہ میں واٹرسپلائی اسکیم کی افتتاح کے موقع پرعلاقے کے عمائدین ،پارٹی ورکرز،منتخب ویلج کونسل کے چیئرمین اورکونسلرز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کررہے ہیں ۔انہوں نے گرم چشمہ بازاراورآس پاس کے دیہات کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن چترال کے زیرنگرانی 14,500ملین روپے کی لاگت سے بنائے گے واٹرسپلائی کے افتتاح کے موقع پرکہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی حزب اختلاف میں ہونے کے باوجودچترال میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے۔انہوں نے واٹرسپلائی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ اٹانی میں 3کروڑ50لاکھ روپے،ڑاوی میں2کروڑ50لاکھ ،کاڑدام دروش میں80لاکھ روپے،گفتی گرم چشمہ میں50لاکھ،اغوتی40لاکھ اور22کروڑروپے دروش واٹرسپلائی اسکیموں پرکام جاری ہیں اس طرح محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت کے حوالے سے بھی بہت کام کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان ساڑھے سات سالوں کے دوران کم ازکم 200مساجداور150سے زائددینی مدارس کی مرامت کے لئے لاکھوں کے حساب سے فنڈزدے چکے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ برابری کی بنیاد پرکام کررہی ہے اس میشن کوجاری رکھتے ہوئے ہم بھی سیاست سے بالاترہوکرچترال کی ترقی میں ہرممکن کوشش کررہے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ تبدیلی کے دعویٰ دارعوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکے ہیں۔انہوں پی ٹی آئی کے سابق صدر عبدالطیف کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ خود کام کرنے کے بجائے میرے خلاف گرم چشمہ میں جلسے کررہے ہیں۔عوامی مسائل حل کرنے بجائے ہمارے کاموں میں روکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی اورغریب عوام کی جماعت ہے تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اورجمہوریت کیلئے پارٹی کے بڑوں نے جانوں کی قربانیاں بھی دی ہیں ۔اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماشیرین خان ایڈوکیٹ،نائب خطیب جماعہ مسجد گرم چشمہ مولانافتح الرحمن چیئرمین نادرشاہ،کونسلرنواب خان ،نیت علی،امیرہزار،لوکل کونسل گرم چشمہ کے پریذیڈنٹ فضل حمید،محمدصادق اوردیگرمقریرین نے ایم پی اے سلیم خان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔وی سی نائب ناظم میرمعات نے سلیم خان کی کارکردگی سے متاثرہوکرپاکستان تحریک انصاف کوخیرباد کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

إغلاق