ضلع ناظم اور نائب ناظم کے دورہ کھوت کے ثمرات۔۔۔۔۔۔۔ مایوس عوام نے ترقیاتی کاموں کا از خود آغاز کردیا

طاہر شادان

 گزشتہ ہفتے ضلع ناظم مغفرت شاہ اور ضلع نائب ناظم  مولاناعبدالشکور نے چترال کے دورافتادہ علاقہ کھوت کا  دورہ کیا ۔ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے بعد شاید پہلی مرتبہ ان حضرات نے عوامی مسائل کا جائزہ لینے اور حل طلب مسائل کو حل کرنے کی غرض سے علاقے کا دورہ کیا سیلاب سے متاثرہ علاقے کے لوگ  کسی بڑے عوامی لیڈر کی راہ  ایک سال سے تک رہے تھے ایسے میں میں ضلع ناظم اورنائب ناظم کا دورہ علاقے کے عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں تھا لیکن
اے بسا آرزو کہ خاک شد
سیلاب میں نہریں پل اور سڑکیں تباہ ہوگئے تھے جن میں کیشک روڈ سرفہرست ہے جو کہ مکمل طور پرتباہ ہوگیا۔ علاقے میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے ممبران کی فوج ظفر موج تو موجود ہے مگر ایک سال گزرنے کے باوجود اس روڈ کے لئے فنڈ لانے کی توفیق کسی کو نہیں ملی اب ضلع ناظم اور نائب ناظم کے دورے کے موقع پر یہاں کے لوگ پر امید تھے کہ یقینا ضلع ناظم صاحب اس روڈ کے لئے اور دیگر تباہ حال پلوں سڑکوں اور نہروں کے لئےفنڈ کا اعلان کریں گے لیکن اس وقت عوام کو شدید مایوسی ہوئی جب ضلع ناظم اپنی دس منٹ کی تقریر میں یوسی ناظم کا شکریہ ادا کرکے صرف کھوت روڈ کی مرمت کے اعلان کے ساتھ واپس اپنی نشست پر براجمان ہوئے۔ ضلع نائظم اور ڈسٹرکٹنائب ناظم کی طرف سے مایوس کیشک کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے۔۔۔ جو کہ غریبوں کو ان کے ان حقوق دینے کے سب بڑے دعویدار مذہبی جماعتوں کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔