چترال شہر کے نواحی گاؤں مغلاندہ کا جوان سال فہیم الدین ولد امین الدین اتفاقیہ طور پربندوق چل جانے کی وجہ سے جان بحق

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال شہر کے نواحی گاؤں مغلاندہ کا جوان سال رہائشی فہیم الدین ولد امین الدین سے اتفاقیہ طور پربندوق چل جانے کی وجہ سے جان بحق ہوگئے ۔ چترال پولیس کے مطابق وہ شوت جغور میں مرغابیوں کے لئے بنائی گئی تالاب کے کنارے اپنے چھریدار بندوق لئے بیٹھا تھاکہ بندوق سے گولیاں اتفاقیہ طورپر فائر ہوئی اور ان کا جسم گولیوں کا نشانہ بننے سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے ۔ وہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں سافٹ وئر انجینئرنگ کا طالب علم تھا اور حال ہی میں ان کی منگنی بھی ہوگئی تھی۔ دریں اثناء سنگور گاؤں میں دو فریقو ں کے درمیاں ابپاشی کے نہر پر تنازعہ نے شدت اختیار کرلی اور تصادم کے نتیجے میں ایک شخص صدیق الرحمن ٹانگ میں گولی لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔