پی پی ایف کے سی ای او نے شیشی کوہ وادی کے ڑاؤ کے مقام پر ایس آر ایس پی کی تعمیر کردہ جیپ ایبل پل کا افتتاح کیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان غربت مکاؤ فنڈ (پی پی اے ایف ) کے چیف ایگزیکٹیو افیسر قاضی عظمت عیسیٰ نے ایس آرایس پی کے چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعود الملک کے ہمراہ بدھ کے روز شیشی کوہ وادی کے ڑاؤ کے مقام پر ایس آر ایس پی کی تعمیر کردہ جیپ ایبل پل کا افتتاح کیا جوکہ پی پی اے ایف کی طرف سے 40لاکھ کی مالی معاونت سے پایہ تکمیل کو پہنچا جس میں 8لاکھ روپے کمیونٹی کا شیئیر رہاجبکہ بعد میں انہوں نے تار شیشی کوہ میں کمیونٹی سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے میٹنگ میں شرکت کے علاوہ پرصد کے مقام پر زیر تعمیر ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے کام بھی معائنہ کیا۔ پل کی افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں قاضی عیسیٰ نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پی پی اے ایف کی بنیادی اصولوں پر کاربند رہیں جن میں ترقیاتی کاموں میں کمیونٹی کی شراکت اور برابری، شفافیت اور جمہوریت کے تقاضوں کو پوراکرنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس پل کی تعمیر پی پی اے ایف اور ایس آرایس پی نے ممکن بنادی ہے لیکن اس کی دیکھ بال اور اسے ٹریفک کے قابل بنائے رکھنا کمیونٹی کی اپنی ذمہ داری بنتی ہے۔ شہزادہ مسعود الملک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور جرمن حکومت کا ادارہ kfwکا مالی معاونت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پی پی اے ایف کے سربراہ نے اس وادی کا خود دورہ کرکے صورت حال سے علاقے کی غربت اور پسماندگی سے خود ہی آگہی حاصل کرلی ہے۔ اس موقع پر کمیونٹی کے نمائندے اور شیشی کوہ سے ضلع کونسل کے رکن شیر محمد ، سہراب خا ن اور دوسروں نے کہاکہ اس پل کی تعمیر سے ڑاؤ اور لنجار گاؤں میں پہلی مرتبہ گاڑی کی رسائی ہوگی جبکہ گرمیوں میں ان دیہات کے عوام بھی محصور ہوکر رہ جاتے تھے اور پانچ سالوں کے دوران پانچ سے ذیادہ افراد گرمیوں کے موسم میں دریا عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انہوں نے معلق پل کی اس منصوبے کو ایس آر ایس پی اور پی پی اے ایف کی طرف سے اس وادی کے لئے عوام کے لئے گرانقدر تحفہ قرار دیا۔ قاضی عیسیٰ نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے اور فیتہ کاٹ کر پل کا باقاعدہ افتتاح کیا جس میں گاؤں کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ بعدازاں انہوں نے تار کے مقام پر مقامی کمیونٹی کے ساتھ ایک نشست میں مقامی مسائل سے معلومات حاصل کی اور کہا کہ پی پی اے ایف حکومت کانعم البدل ہر گز نہیں ہوسکتی اور نہ اس کے پاس بے پناہ وسائل ہیں البتہ ہم سکول سمیت دوسرے انفراسٹرکچر میں بہتری لاسکتے ہیں لیکن اس میں بھی کمیونٹی کا کردار بنیادی ہوتی ہے۔اس موقع پر شیشی کوہ روڈ کی بہتری ، شیشی کوہ کی ایل ایس او کو فعال بنانے کے لئے اقدامات سمیت کئی مطالبات کئے گئے تھے۔ پرصد کے مقام پر 125کلوواٹ پیدواری گنجائش کے حامل زیر تعمیر بجلی میں کام کا معائنہ کرنے کے بعد قاضی عیسیٰ نے اطمینان کا اظہار کیا جس سے دو سو سے ذیادہ گھرانوں کو بجلی کی سہولت فراہم ہوگی۔ پی پی اے ایف کے سینئر اسٹاف کے علاوہ ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد، ایس آر ایس پی کے غربت مکاؤ پراجیکٹ کے پراجیکٹ منیجر صلاح الدین، پاتریپ پراجیکٹ کے پراجیکٹ منیجر انجینئر خادم اللہ، سی ڈی ایل ڈی کے پراجیکٹ منیجر منیر احمد سعیدبھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔