عوام اور کونسلروں کا تعاون حاصل رہا تو زرگراندہ کو مثالی نیبرہُڈ کونسل بنائینگے۔ منظور احمد ایڈوکیٹ ناظم نیبر ہُڈ کونسل زرگراندہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) عوامی اور سماجی حلقوں نے نیبرہُڈکونسل زرگراندہ کے ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ اور کونسلروں کی کوششوں سے نہروں کی صفائی مہم کے ذریعے گاؤں کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کی تعریف کی ہے۔اور اُمید کی ہے کہ دوسرے کونسلوں کے ناظمین اور کونسلر بھی اس کو مثال بناکر اپنے علاقے میں نہروں کی صفائی کرینگے۔یادرہے کہ محلہ زرگراندہ کی نہروں کی صفائی کئی سالوں سے نہیں ہوئی
تھی۔اور کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی تھی ۔گاؤں کے باسیوں نے اُمید کا اظہار کی ہے کہ ناظم اور کونسلروں کی طرف سے گاؤں کے دیگر مسائل کو بھی اس جذبے کے تحت حل کیا جائیگا۔نیبر ہُڈ کونسل زرگراندہ کے ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام اور کونسلروں کا تعاون حاصل رہا تو زرگراندہ کو مثالی نیبرہُڈ کونسل بنائینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔