کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر حملہ، کم سے کم 59 ہلاک، سو سے زائد زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تین خودکش حملہ آوروں نے کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ کر کے کم از کم 59 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے اور اس حملے میں 116 افراد زخمی ہیں۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق حملہ آور مارے جا چکے ہیں اور علاقے کو سرچ آپریشن کے بعد کلیئر کر دیا گیا ہے۔

یہ حملہ پیر کی شب رات دس بجے کے قریب پر کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر زیر تربیت پولیس اہلکار ہیں۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے جائے وقوعہ کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے پہلا حملہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے عقبی علاقے میں واقع واچ ٹاور پر کیا گیا جہاں موجود سنتری نے بھرپور مقابلہ کیا لیکن جب وہ مارا گیا تو حملہ آور دیوار پھلانگ کر کالج کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی، پولیس اور کمانڈو وہاں پہنچ گئے اور حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔

صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ حملہ آوروں میں سے دو نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ بقیہ ایک کو سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی چار گھنٹے میں مکمل کی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔