کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کا گولین دو میگاواٹ بجلی گھر کا دورہ،کام پر اطمنان کا اظہار،پاؤر ہاؤس تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے ایس آر ایس پی کے تعاون سے بننے والی دو میگاواٹ گولین(برموغ) پاؤر پراجیکٹ کا دورہ کیا۔کمانڈنٹ چترال نے پراجیکٹ پرہونے والی کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔مذکورہ پاؤر پراجیکٹ ایس آر ایس پی کی تعاون سے چترال ٹاون کیلئے 28کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرہورہی ہے۔جس سے چترال ٹاون کیلئے بجلی میسر آسکے گی۔اور یہ پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔دورے میں ایس آر ایس پی (PATRIP) کے پراجیکٹ منیجر خادم اللہ بھی ان کے ہمراہ موجو د تھے۔پراجیکٹ کے بارے میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کو بریفنگ دی گئی۔
چترال ٹاون کے لوگوں کی نظریں اس بجلی گھر پر لگی ہوئی ہے۔اور کمانڈنٹ چترال کے پراجیکٹ پر ہونے والی کام کا جائزہ اور اطمنان کے اظہار سے یقیناًچترال ٹاون کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑیگی اور بجلی گھر چالو ہونے سے چترال ٹاون کے لوگ جو کہ کئی عرصے سے بجلی کے ناروا ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے دوچار ہیں،چھٹکارا پائینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔