گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں سپورٹس ویک کی رنگارنگ اختتامی تقریب،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس مہمان خصوصی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گورنمنٹ ڈگری کالج سپورٹس ویک کی رنگارنگ اختتامی تقریب چترال سکاؤٹس گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔سپورٹس ویک میں فٹ بال،کرکٹ،والی بال،بٹ منٹن،اتھلیٹکس،رسہ کشی اور دوڑ کے مقابلے منعقد کیے گئے۔پرنسپل ڈگر ی کالج چترال نے اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ اور شائقین کا گراونڈ میں زیادہ سے زیادہ شرکت پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ڈگری کالج چترال نے جہاں تعلیمی میدان میں گزشتہ سال بورڈ اور یونیورسٹی میں نمایاں پوزیشن حاصل کی وہاں صوبائی لیول پر منعقد انٹر کالج فٹ بال میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی ہے جو کہ ایک اعزاز ہے۔
مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب میں چترال آیا ہوں تو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو دیکھتا ہوں ۔اُن کی فیزیکل پوٹینشنل سپورٹس اور تعلیم کے میدان میں دیکھتا ہوں تو چترال کے پہاڑ مجھے چھوٹے نظر آتے ہیں۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹیلنٹ کو اور بڑھا کر نیشنل لیول پر سامنے لے آئیں۔تاکہ سب لوگوں کو پتہ چلے کہ چترال میں کتنے ہیرے چھپے ہوئے ہیں۔کمانڈنٹ نے سپورٹس ایونٹ میں حصہ لینے والے ٹیموں کی کارکردگیوں کو سراہااور تعلیم کی اہمیت پر بھی زوردیا۔آخر میں مہمان خصوصی نے سپورٹس ویک میں حصہ لینے والے تمام ٹیموں کے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور میڈل تقسیم کیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔