صوبائی حکومت موجودہ ڈپٹی کمشنر کو مزید وقت دے تاکہ چترال کے مزید مسائل حل ہو سکے ۔ممبر تحصیل کونسل خوش محمد – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | صوبائی حکومت موجودہ ڈپٹی کمشنر کو مزید وقت دے تاکہ چترال کے مزید مسائل حل ہو سکے ۔ممبر تحصیل کونسل خوش محمد

صوبائی حکومت موجودہ ڈپٹی کمشنر کو مزید وقت دے تاکہ چترال کے مزید مسائل حل ہو سکے ۔ممبر تحصیل کونسل خوش محمد

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) ممبر تحصیل کونسل گرم چشمہ خوش محمد نے ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ کی خدمات پر اُسے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر چترال نے انتہائی دلچسپی اور لگن سے چترال کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اور ہسپتال ، روڈز ،پارک کی تعمیر ،فری کوچنگ کلاسز کا قیام اور میرٹ پر کام اس کے کارنامے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں ایک طویل عرصے بعد ایک فعال اور غریب پرور ڈپٹی کمشنر کا تقرر ہوا ہے ۔ جو دن رات علاقے کے مسائل حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ۔ کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر کو مزید وقت دیا جائے ۔ تاکہ چترال کے مزید مسائل حل ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے بے شمار مسائل کا انبار صوبے کی طرف سے یہاں غیر فعال ڈپٹی کمشنروں کی تعیناتی بھی ہے ۔ اور گذشتہ پندرہ سالوں میں اُسامہ احمد وڑائچ واحد ڈپٹی کمشنر ہیں ۔ جس نے عوامی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا ہے ۔ اور اپنی بساط سے بڑھ کر عوامی مسائل حل کرکے اُنہیں سہولت دینے میں کوشاں ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

داد بیداد …..میرٹ یا اہلیت 

میرٹ کا انگر یزی لفظ ہماری زبان میں بار بار استعمال ہو تا ہے اس ...

اترك تعليقاً


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔