یوٹرن کا ماسٹر

………….محمد صابر گولدور چترال………

میں ٹی وی پر براہ راست پی ٹی آئی کا پیرڈ گراؤنڈ سے جلسہ عام یوم تشکر دیکھ رہاتھا ـ مجھے پھر سے لاہور کا وہ تاریخی جلسہ یاد آگیا جب پاکستانی سیاست میں جلسوں کے حوالے سے نیا موڑ آیا ـ لاہور کا جلسہ مینار پاکستان میں منعقد ہوا تھا جس میں شرکت کےلیے سارا لاہور امند آیا تھا ـ اس وقت عالم یہ تھا کہ لوگوں کو جگہ کی قلت کا سامنا تھا ـ عمران خان صاحب جلسہ گاہ تھوڑا لیٹ تشریف لائے ـ جب اسٹیج پر پہنچے تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا ـ چونکہ مغرب کی نماز کا وقت تھا خوشی کے عالم میں خان صاحب نے نماز مغرب کے ساتھ دو رکعت شکرانے کے بھی پڑھے ـ
وہ دن اور آج کا دن عمران خان صاحب اور اس کی پارٹی پی ٹی آئی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور مسلسل کامیاب سے کامیاب جلسے منعقد کرتے آرہے ہیں ـ عمران خان صاحب نے باقی سیاست دنوں کے مقابلے میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ـ عوام میں ہر دلعزیز اور پسندیدہ شخصیت خان صاحب ہی ہیں ـ
ہمارے ملک میں سیاست دان تو بے شمار ہیں جیسا کہ نواز شریف ، شہباز شریف ، آصف علی زرداری ، فاروق ستار ، پرویز خٹک ، فضل الرحمن ، اسفندیار ولی ، شاہی سید ، شیر پاؤ ، یوسف رضا گیلانی ، قمر زمان کائرہ ، پرویز الہی ، قائم علی شاہ ، امیر حیدر خان حوتی وغیرہ ـ ـ ـ
اب کس کس کے نام میں یہاں لوں ان گنت نام جو کہ کافی عرصے سے روایتی سیاست کرتے چلے آئے ہیں ـ جنہیں کسی بھی چیز کا شعور نہیں جوکہ ملک سے کرپشن ختم کرنے کے بجائے خود ہی کرپشن کی نظر ہوگئے ـ جن کے کردار پر سوالیہ نشان ہیں ـ ہر آنے والی حکومت چاہے وہ پیپلز پارٹی ہوکہ نون لیگ جس پارٹی نے بھی ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی اس نے بیرونی قرضے لے لے کر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا پھر بھی کچھ ہاتھ نہ آیا تو قومی اداروں کو پرائیویٹیزیشن کے نام پر دوسروں کے ہاتھ بیچ دئیے ـ ایسے میں امید کی ایک کرن دیکھائی دی عمران خان کے نام سے جس پر ہم سب کی نظریں ہیں ـ بے داغ شخصیت ، اعلی تعلیم یافتہ ، محب وطن اور نوجوانوں کی دلوں کی دلکہن عمران خان ایک بہترین لیڈر ہونے کے ساتھ اسپورٹس مین بھی ہیں جس نے 1992 میں کرکٹ کے عالمی مقابلے میں پاکستان کو ورڈ کپ بھی جتوایا ہے ـ میں بھی ان لاکھوں پرستاروں میں سے ایک ہوں جو خان صاحب کو دل سے چاہتے ہیں ـ آج جو جلسہ خان صاحب کا کامیابی سے ہمکنار ہوا آپ یقین مانیں ایک کامیاب اور تاریخی جلسہ تھا ـ جس طرح خان صاحب نے دھرنے سے اس جلسہ کو یوم تشکر میں بدلا یقینا ایک حیران کن بات تھی اگر ہم عمران خان کو یوٹرن کا ماسٹر کہیں تو یہ بات غلط نہ ہوگا ـ
آج پھر سے پی ٹی آئی نے ثابت کردیا ہے عوام پی ٹی آئی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے عوام آج بھی عمران خان اور پی ٹی آئی سے آس لگائے بیٹھی ہے ـ باوجود پی ٹی آئی کے بے شمار غلط پالیسیوں کے جن کی وجہ سے پارٹی پھوٹ اور مسائل کا شکار رہی پھر بھی عوامی مقبولیت میں کوئی خاطر خا کمی دیکھنے کو نہیں آئی ـ یوم تشکر کے اس عظیم و شان جلسے میں عوام کی اتنی کثیر تعداد میں شرکت دیکھ کر میں خود بھی حیران رہ گیا ـ
ہر بار خان صاحب کوئی نہ کوئی یوٹرن لیتے رہتے ہیں اس بار تو دشمنوں کو بھی قائل کرلیا ـ ہم سب چاہتے ہیں کہ ملک سے کرپشن ختم ہو ملک ترقی کرے بے روزگاری نہ ہو مہنگائی ختم ہو ـ ملک کا پیسہ باہر نہ جائے ، حکمرانوں کی ملک سے لوٹی ہوئی رقم واپس ملک میں لائی جائے ـ ہر ایک کا احتساب ہو چاہے وہ ملک کا وزیر اعظم ہی کیوں نہ ہو ـ بس اب انتظار ملکی عدالتوں کے فیصلوں کا ہے جن سے ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ انصاف پر مبنی فیصلہ کرینگے ـ اور ملک کو مزید افراتفری اور انتشار کی سیاست سے دور رکھنے کا موقع دینگے ـ ہم عمران خان صاحب کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے سڑکوں پر فیصلوں کی بجائے عدلیہ کی فیصلے کو پیش نظر رکھا اور دھرنا موخر کیا اور عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرنے کو ترجیح دی ـ اصل میں ایک لحاظ سے عمران خان کی جیت ہوئی ہے تصادم کی صورت حال میں نواز شریف سیاسی شہید ہوکر گھر جاتا مگر ایسا نہیں ہو سکا اب انصاف فراہم کرنے والے ادارے ہی نواز شریف کے اہلیت اور مستقبل کا فیصلہ کرینگے ـ

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔