تنظیمی کمیٹی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے ضلعی صدر اور تحصیل صدر کے ناموں کے اعلان سے قبل اپنے آپ کو خود ساختہ صدر کے ناموں سے پُکارنے سے گریز کریں۔سابق صدر پی پی پی سب ڈویژن مستوج ابولیث رامداسی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی سب ڈویژن مستوج کے سابق صدر ابولیث خان رامداسی نے ایک اخباری بیان میں گاؤں ریشن میں سابق یوسی ناظم امیر اللہ کے رہائش گاہ میں انجمن ترقی کہوار کے ضلعی سطح پر ہونے والی منعقدہ مشاعرہ کے دوران انجمن ترقی کہوار کے گاؤں ریشن کی جانب سے صاحب خانہ سابق یوسی ناظم امیر اللہ کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کاصدر قرار دیکر اُن کا انجمن کے ساتھ تعاون کا شکریہ اداکرنے پر تعجب کا اظہار کرکے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تمام ضلعی اور سب ڈویژنل سطح پر توڑدی گئی ہیں۔اور موجودہ تنظیم نو اب تک نہیں ہوئی ہے۔لیکن سابق یوسی ناظم چرون امیر اللہ کو ضلعی صدر قرار دیکر اعلان کرنا یا تو سابق یوسی ناظم امیر اللہ کا سازش مجرمانہ ہے جو خود پس پردہ رہ کر انجمن ترقی کہوار کے عہدے داروں سے اعلان ضلعی صدر کرکے انجمن ترقی کہوار کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش اور خود کو تنظیمی کمیٹی پر اثر انداز کرنے کی ناکام کوشش ہے۔واضح ہو کہ انجمن ترقی کہوار ایک غیر سیاسی ادارہ ہے جو اپنے انجمن کی ترقی کے لئے کوشان ہے لیکن اس وقت اُس کو پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے نتھی کرانا انجمن کے ترقی کی راہ میں رکاؤٹ ہے۔اُنہوں نے خبردار کیا کہ تنظیمی کمیٹی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے ضلعی صدر اور تحصیل صدر کے ناموں کے اعلان سے قبل اپنے آپ کو خود ساختہ صدر کے ناموں سے پُکارنے سے گریز کریں۔بصورت دیگر اس کے بُرے نتائج آئین گے۔اور پارٹی میں اتحاد کے بجائے نفاق اور بے ظابطگی پیدا ہوگی۔جس کی تمام تر ذمہ داری اپنے آپ کو خود ساختہ ضلعی صدر کہلانے والے سابق یو سی ناظم امیر اللہ ہوں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔