نشکوہ مداک واٹر سپلائی اسکیم نا قابل فراموش تحفہ ہے ،سابق یوسی ممبرنظام الدین اور مولانا حسین احمد کا شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تریچ کے عوام نے تریچ یو سی ڈسٹرکٹ ممبر مولانا عطا ء الرحمن اور مولانا حسین احمدکی انتھک کوششوں /غیر معمولی دلچسپی سے دو ماہ کی مسلسل جدوجہد کے بعد نشکوہ مداک واٹر سپلائی کی اسکیم پر کام شروع کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں علاقوں نشکوہ اور مداک کے باشندوں کو ان کی ضرورت کے مطابق 40 ، 40عددانیچ پائپ لائن کی اجازت دی گئی ہے۔لونکو ڈوک ، لونگول کے عوام نے جزبہ ایثار سے اس پراجیکٹ کو کامیاب بنایا ہے۔ یوں صدیوں بعد نشکوہ مداک پینے کے شفاف پانی سے بہت جلد پراجیکٹ کی تکمیل سے مستفید ہونگے۔علاقہ کے عوام اس کو نظام الدین کی طرف سے بے مثال خدمت قرار دیتے ہیں ۔ نئی نسل کیلئے نظام الدین کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے ۔ اس پراجیکٹ کو منظور کرانے اورقابل عمل بنانے میں مولانا حسین احمد کی خدمات کو علاقہ کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ضلعی ناظم مغفرت شاہ صاحب کی دلچسپی اور تعاون ہمیشہ یاد رکھنے کے قابل ہیں۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل میں جس نے بھی انفرادی /اجتماعی کردار ادا کیا ہے اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔