اے این پی ضلع چترال کے طرف سے امیر حیدر خان ہوتی کے دورۂ چترال کے موقع پر اُن کے شاندار استقبال کرنے اور انتظامات میں مدد دینے پر چترال کے عوام کا شکریہ۔

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی قائدین نے سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کے دورۂ چترال کے موقع پر اُن کے شاندار استقبال کرنے اور انتظامات میں مدد دینے پر چترال کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور اس توقع کا اظہار کیا ہے ۔ کہ چترالی عوام محسن چترال امیر حیدر خان ہوتی اور اے این پی کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون آیندہ بھی جاری رکھیں گے ۔ چترال پریس کلب میں پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائدین سینئر نائب صدر شیر آغا ،جنرل سیکرٹری عباد اللہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظفر اللہ خان ، پریس سیکرٹری محی الدین ،سابق صدر سید مظفر علی شاہ جان ، کرنل (ر) سردار محمد ،ڈی ایس پی (ر) محمد صابر وغیرہ نے کہا ۔ کہ امیر حیدر خان ہوتی چترال کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دور اقتدار میں آٹھ مرتبہ چترال آئے ۔ اور چترال میں اربوں روپے کے منصوبے تعمیر کرائے ۔ جن کی مثال سابقہ کسی اور دور حکومت میں نہیں ملتی ۔ اس کے باوجود اپنے حالیہ دورۂ چترال میں انہوں نے شرافت ، انکساری اور اعلی ظرفی کا اظہار کرتے ہوئے خدمات کا تذکرہ کرنے کی بجائے چترال کے حقوق اور مزید خدمات انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ امیر حیدر خان ہوتی نے چترال کے لوگوں کی وفاداری ، قدردانی ، احسان شناسی اور خلوص دل سے مہمان نوازی اورپیار و محبت کا اظہار کرنے پر چترال کے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صوبائی صدر نے پہلی مرتبہ چترال میں اپنی پارٹی کا موقف پیش کیا ۔ جسے چترال کے عوام نے بے حد سراہا ہے ۔ کیونکہ انہوں نے تنقیدی سیاست کی بجائے ایک دلیل کے ساتھ اپنے موقف کا اظہار کیا ہے ۔ جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے ۔ اس سے یہ توقع کی جارہی ہے ۔ کہ چترال کے باشعور اور حقیقت پسند لوگ اپنے ضلع کی بے لوث خدمت اور تعمیرو ترقی کیلئے آیندہ الیکشن میں امیر حیدر خان ہوتی کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کو چترال میں نمائندگی دیں گے ۔ اور مزید خد مات کا موقع فراہم کریں گے ۔ اے این پی کے قائدین نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ امیر حیدر خان ہوتی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا ۔ اور آیندہ الیکشن کیلئے بھر پور تیاری کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عدم تشدد اور فرقہ واریت سے پاک معاشرے کی تشکیل اُن کا موٹو ہے ۔ جس میں ہر ایک کو اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا آزادانہ موقع ملے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے لوگوں نے کبھی احسان فراموشی نہیں کی ۔اس لئے یہ توقع ہے ۔ کہ آیندہ الیکشن میں سابق وزیر اعلی کی خدمات کے اعتراف میں چترال سے اے این پی کے امیدوار کو سپورٹ کریں گے ۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔