ایس بی بی یو بونی کیمپس کی بندش کے فیصلے کو واپس لیکر فوراً وہاں پر کلاسز کو جاری کیا جائے۔امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے ایس بی بی یو بونی کیمپس کی بند ش کے فیصلے کو تعلیم و ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نامعقول فیصلے کو واپس لیکر سب ڈویژن مستوج کے سینکڑوں طلبہ و طالبات کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ زمانہ کے رفتار کے مطابق تعلیم کو عام کرنے اور تعلیمی اداروں میں اضافہ کرنے کے بجائے موجودتعلیمی اداروں کو بند کرنا علم دشمنی کے سوا کچھ نہیں ۔اس فیصلے سے متعلقہ ذمہ داراں اور ارباب اختیار کی تعلیم و ترقی کے ساتھ عدم دلچسپی کھل کر واضح ہوئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاہئے تو یہ تھا کہ چترال میں تعلیمی ریشو اور کالجز کی تعداد کے پیش نظر دو مکمل یونیورسٹیاں قائم کی جاتیں، مگر افسوس کہ ہمیں کیمپس کا بھی حقدار نہیں جانا گیا۔ہم اس امر کو بنیادی حق سے محرومی سمجھتے ہوئے اس کے خلاف بھر پور اور پرزور آواز اٹھانے کا تہیہ کرتے ہیں۔ لہٰذا خبردار کرتے ہیں کہ چترالی عوام کی شرافت اور شائستہ مزاجی کا غلط فائدہ اٹھا کر انھیں علم و آگاہی سے محروم کرنے کی روش بند کی جائے، کیمپس کی بندش کے فیصلے کو واپس لیکر فوراً وہاں پر کلاسز کو جاری کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔