ایم پی اے سید سردار حسین کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل تورکہو کا تفصیلی دورہ ۔مختلف منصوبوں کا افتتاح

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ایم پی اے سید سردار حسین نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل تورکہو کا تفصیلی دورہ کیا،اس موقع پر ایم پی اے نے اپنے فنڈ سے کروڑوں روپے کے مکمل شدہ منصوبوں جن میں توسیع مڑپ روڈ،تین کلومیٹر شوتخار ٹو یخڈز روڈ،گازلشٹ روڈ،ڈگار گول روڈاورکیشیک روڈ شامل ہیں کا افتتاح کیا۔جبکہ ایم پی اے فنڈز سے جاری کروڑوں روپے کے میگاپراجیکٹس جن میں ژانگ لشٹ واٹر سپلائی سکیم،شوتخار واٹر سپلائی سکیم،اُجنو روڈ،گو رنمنٹ سکول واشیچ پر جاری کاموں کا معائنہ کیا اور ٹھیکہ داروں کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نے کہا کہ ان کی سب سے پہلی ترجیح پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور عوام کو پینے کا صاف پانی،تعلیم اور صحت کی سہولیات بہم پہنچانا ہے،اس لئے تورکہو میں 14مقامات پر رابطہ سڑکوں کی تعمیر،8رابطہ پلوں،5سکولوں کی اپگریڈیشن3مقامات پر صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔بونی تورکہو روڈ منصوبے کے بارے میں ایم پی اے نے بتایا کہ ایک ارب 18کروڑ کے اس میگا پراجیکٹ کے لیے ابھی تک فیڈرل گورنمنٹ کی طرف سے ایک روپیہ بھی صوبے کو نہیں ملا ہے،جب کہ اس منصوبے کو ناکامی سے بچانے کے لیے ایم پی اے نے اپنے فنڈز میں سے فوری طورپر2کروڑ روپے سی اینڈ ڈبلیو کے محکمے کو فراہم کرکے کام کا آغاز کیا ہے۔اس موقع پر تورکہو کے عوام کے لئے بھرپور خدمات دینے پر ناظم کوت یوسی شیر عزیز بیگ،ناظم اُجنو علی شان،رہنما اے پی ایم ایل میر گلزار اورچیئرمین آشرف نے تورکہو کے عوام کی طرف سے ایم پی اے سردار حسین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔