سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے وزیر اعظم پاکستان نے این ڈی ایم اے کے ذریعے 51 کروڑ روپے کی فراہمی کی اصولی منظوری دے دی۔

چترا ل( نمائندہ چترال ایکسپریس)سال 2015 کے سیلاب سے تباہ شدہ 10سڑکوں اور10 پلوں کی بحالی کے سلسلے میں ڈی سی چترال کی انتھک کوششوں سے وزیر اعظم پاکستان نے NDMA کے ذریعے 51 کروڑ روپے کی فراہمی کی اصولی منظوری دے دی ہے ۔ ان تباہ شدہ سڑکوں اور پلوں کو دیکھنے کے لئے این ڈی ایم اے اور این ایچ اے کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کے ڈپٹی کمشنر چترال بھی ممبر ہے یہ کمیٹی ان سڑکوں اور پلوں کا معائنہ کر نے کے لئے 29 نومبر 2016 کو چترال آئے گی اور مذکورہ کاموں کا جائزہ لے کر رپورٹ وضع کرے گی جس کی بنیاد پر بحالی کے کام کا آغاز ہوگا۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر چترال نے اس کے لئے ذاتی دلچسپی لی اور حالیہ وزٹ کے دوران تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے اس کام کو انجام تک پہنچایا جس سے ضلع ہذا کے تباہ حال انفراسٹرکچر کی بحالی میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔