ضلعی انتظامیہ این ٹی ایس امتحان میں کامیاب امیدواروں کو امتحانی ڈیوٹی سے روکنے کا نوٹس لیں۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)کامیاب امیدوارن این ٹی ایس نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجو کیشن خیبر پختونخوا پشاور کے مختلف کیڈر PST,CT, DM, AT, TT,Qaria کے NTS امتحان میں نگران منتخب کرنے کے لئے NTS کے ذریعے جن امیدواروں کا ٹسٹ لیا گیا تھا ۔ ان میں سے جو امیدوار اس ٹسٹ میں کامیاب ہو ئے تھے۔ اور کامیاب امیدواروں کو NTS کی طرف سے حالیہ امتحان میں ڈیوٹی دینے کے لئے موبائیل SMS بھی مو صول ہو ئے تھے۔ لیکن جب وہ امتحانی ہال میں ڈیوٹی دینے کے لئے گئے تو انہیں ڈیوٹی دینے سے روکا گیا اور اپنے من پسند افراد کو ڈیوٹی کے لئے مقرر کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ ان بے قاعدگیوں کا فوری نوٹس لیں اور کامیاب امیدواروں کو NTS کے حالیہ امتحان میں ڈیوٹی پر مامور کیا جا ئے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔