ہائی کورٹ میں سابق ایم ایس DHQ ہسپتال چترال ڈاکٹر فیض الملک جیلانی کی درخواستِ نظر ثانی خارج

پشاور ( نمائندہ چترال ایکسپریس)پشاور ہائی کورٹ میں سابق ایم ایس DHQ ہسپتال چترال ڈاکٹر فیض الملک جیلانی کی درخواستِ نظر ثانی خارج کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینج نے معروف ماہر قانون محب اللہ تریچوی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر پٹیشن منظور کرتے ہوئے 6ستمبر 2016 ء کو ڈاکٹر فیض الملک کو MS کے عہدے سے ہٹا نے کا حکم دیا تھا ۔جس کے خلاف ڈاکٹر فیض الملک جیلانی نے پشاور ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست جمع کرارکھی تھی ۔آج پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس آفسر شاہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے مقدمہ کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر فیض الملک کی درخواست نظر ثانی خارج کر دی ۔واضح رہے کہ 8 جون 2015 ء کو گورنمنٹ کے پی کے نے داکٹر فیض الملک کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے لئے ڈاکٹر نور الاسلام کی جگہ ایم ایس مقرر کیا تھا جس کو چترال کے ممتاز قانون دان محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا اور 6 ستمبر 2016 ء کو پشاور ہائی کورٹ نے محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ کی پٹیشن کو منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر فیض الملک جیلانی کو ایم ایس کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف ڈاکٹر فیض الملک جیلانی نے پشاور ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست جمع کرا رکھی تھی جوکہ آج سماعت کے بعد خارج کر دی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔