تنقید کے بجائے عوام کی خدمت کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پی پی پی رہنماء حمید جلال

بونی ( نمائندہ چترال ایکسپریس) پی پی پی رہنماء حمید جلال نےhamid-jalal ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے نیاز احمد نیازی ایڈوکیٹ کے اخباری بیان کو پڑھ کر افسوس ہوا کہ ایم پی اے سردار حسین تورکھو روڈ کو اپنے کھا تے میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے یہ حقیقت ہے کہ وزیر عظم پاکستان نواز شریف نے پولو گراونڈچترال میں تورکھو روڈ کا افتتاح کیا تھا مگر ابھی تک وفاق سے کوئی فنڈ ریلیز نہیں ہوا ہے جس کا وہ تحقیق ایکسن سی اینڈ ڈبلیو سے کر سکتے ہیں بلکہ سردار حسین اپنے صوابدیدی فنڈ سے دو کڑوڑ روپے پر کام کا آغاز کر چکے ہیں اور سب ڈویژن مستوج میں تر قیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے بونی پل کا افتتاح ،پل سے چوک تک روڈ ،کوراغ آر سی سی پل، موژدہ کوشٹ پائب لائن، کھوت یخدیذ روڈ، اجنو روڈ، مڑپ روڈ، ژانگ لشٹ تورکھو ایک کروڑ روپے کا پائپ لائن ،کوشٹ روڈ، چرون سے موڑکھو روڈ کا ٹینڈر، سہت موڑکھو روڈ، بونی ہسپتال کے لیے زمین اور اپ گریڈیشن، جنریٹر کی فراہمی جو کے عوام کے سامنے میں جہاں تک لواری ٹنل کی بات ہے اس پر پہلے کام آغاز شہید ذولفقار علی بھٹو نے کیا تھا چترال ڈگری کالج، چیوپل، گورنر کاٹیج ،چترال بجلی گھر یہ سب پی پی پی کے دورِ حکومت کے ہیں سردار حسین بھاگنے والا آدمی نہیں ہے ایک مخلص لیڈر ہے عوام کی خدمت کر رہے ہیں مگر افسوس اس بات کا ہے وزیراعظم صاحب نے دورہ چترال کے دوران سب تحصیل موڑکھو کا نام زبان تک نہیں لایا حالانکہ یہ کثیر آبادی والا سب تحصیل ہے بلکہ زرغی قرضوں کا اعلان کر کے غریب زمینداروں کو قرضوں کے چکی میں پھنسایا اور ابھی تک کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ہے یہ سب کچھ عوام بہتر جانتا ہے اور ۲۰۱۸ کا الیکشن بھی قریب آرہا ہے اور کامیابی پی پی پی کی ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔