ترقیاتی کاموں کے حوالے سے عبداللطیف کی طرف سے مناظرہ کا چیلنج ایم پی اے سلیم خان نے قبول نہیں کیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے سابق صدر عبداللطیف کی طرف سے ایم پی اے سلیم خان کو دی گئی مناظرے کے چیلنج دینے کے بعد ساڑھے گیارہ بجے کی مقررہ وقت پر چترال پریس کلب پہنچ گئے اور بارہ بجے تک مدمقابل کا انتظارکرتے رہے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں حیدر نبی، آفتاب طاہر، ممبر ضلع کونسل محمد یعقوب، محمد قاسم ، ڈاکٹر نذیر حسین شاہ اور پروفیسر رحمت کریم بیگ اور درجنوں کارکنان بھی موجود تھے۔ مقررہ وقت کے بعد عبداللطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مناظرے کی چیلنچ کو قبول نہ کرنا اور اپنے آپ کو عمران خان کا ہم پلہ لیڈر قرار دینا مضحکہ خیز بات ہے۔ بعدازاں پی ٹی آئی لیڈر نماز جمعہ کے وقت پریس کلب سے رخصت ہوگئے۔ سلیم خان کا موقف جاننے کے لئے جب فون کیا گیا تو کوئی جواب موصول نہیں ہوا جبکہ ان کے سیکرٹری قاضی حمید نے بتایاکہ سلیم خان نے جب عمران خان کو لاجواب کردیا ہے تو عبداللطیف کے ساتھ مناظرے کی کیا ضرورت ہے اور نہ ایسے فضول کاموں کے لئے ان کے پاس وقت ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔