ڈپٹی کمشنر چترال تجاوزات کے خلاف کاروائی کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے، رضی الدین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)رضی الدینrazi udin سابق جنرل سکرٹری پاکستان تحریک انصاف تحصیل چترال نے اخباری بیان میں کہا ہے کہKPK کے دوسرے اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جا ری ہے۔ ناظم اعلیٰ پشاور ڈپٹی کمشنر پشاور کے شانہ بہ شانہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔ چترال میں جب ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تو چترال کے عوام کو اس بات کا پتہ چلا کہ چترال میں کئی کھیل کے میدان ،سرکاری اراضی، بازار اور لنک روڈز پر کسطرح لینڈ ما فیا نے قبضہ جما رکھا ہے۔ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ جب اس لینڈ ما فیا کے خلاف میدان میں آ ئے تو سوائے منتخب نمائندوں کے چترالی عوا م اور نوجوانان چترال نے اس اقدام کو سراہا اور ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ کے Image result for deputy commissioner chitral osama ahmad warraichساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک ریلی بھی نکالی، ریلی کے اختتام پر ڈی سی چترال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جہاں جہاں تجاوزات ہو نگی انکے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جا ئے گی۔ اسکے بعد چترال کے مختلف یو نین کونسلوں سے تجاوزات کے حوالے سے درخواستیں جمع کی گئی۔چند ایک پر کاروائی بھی ہوئی۔اور تجاوزات ہٹانے کا کام چترال بازار سے شروع ہوا۔ اور کئی دکانیں توڑ دی گئی مگر ایک سال گزرنے کے باجود تجاوزات ہٹانے اور تعمیراتی کام ا نتہائی سست روی کا شکا ر ر ہا۔ انہوں نے کہا کہ اس مو قع پرلنک روڈ بکرآباد (بالا) میں تجاوزات پر مارکنگ کی گئی اور ڈپٹی کمشنر چترال بذات خود بکرآباد بالا لنک روڈ میں تجاوزات ہٹانے کے مو قع پر موجود رہے ۔ صرف ایک حفاظتی دیوار گرا کر چلے گئے چار مہینے گزرنے کے باوجود وہ روڈ مکمل نہ ہو سکا ۔ عوام کی مشکلات کم ہو نے کی بجائے ان میں مز ید اضا فہ ہوا۔ بار بار ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے نوٹس میں لا نے کے با وجود اس پر کاروائی نہ ہو ئی۔ یہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی تجاوزات کے خلاف کاروائی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔ اے سی مظہر علی شاہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس تجاوزات ہٹانے کے لئے مشینری د ستیاب نہیں۔ اگرانتظامیہ کے پاس مشینری نہیں تھی تو پہلے سے قابل استعمال سڑک کو برباد کر نے کی کیا ضرورت تھی۔ ہم ڈسٹرکٹ ناظم اعلیٰ حاجی مغفرت شاہ سے بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایف ایم ریڈیو چترال میں آکر اختیارات کا رونا رونے کی بجائے ڈی سی چترال سے ملکر تجاوزات کےImage result for deputy commissioner chitral osama ahmad warraich خلاف کاروائی میں تعاون کریں۔ اور یہ کاروائی اپنی یو سی دنین سے شروع کریں کیونکہ انہی لوگوں کی ووٹوں سے وہ ڈسڑکٹ ناظم منتخب ہو چکے ہیں ۔ یہ چترال کا بہت بڑا مسئلہ ہے لہذا ضلعی ناظم اعلیٰ کو چاہیئے کہ جسطرح پشاور اور دوسرے اضلاع میں ضلعی ناظمین انتظامیہ کے دست بازو بن کر تجاوزات کے خلاف کاروائی میں مصروف ہیں۔ اس طرح ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ کو چا ہیے کہ وہ چترال کے عظیم تر مفاد کے لئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کاروائی میں بھر پور ساتھ دیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔