ایون پل کی تعمیر کے لئے 84میلین روپے کی منظوری پی ڈی ڈبلیو پی سے ہونے پر چترالی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع چترال کے دیگر حصوں کو کالاش وادیوں بمبوریت، بریر اور رمبور سے ملانے والی ایون پل کی تعمیر کے لئے 84میلین روپے کی منظوری پی ڈی ڈبلیو پی سے ہونے پر چترالی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جوکہ عرصہ دراز سے ایو ن میں خستہ حال پل کی تعمیر نو کا مطالبہ کررہے تھے جہاں سے ہر سال سینکڑوں سیاح ان وادیوں میں داخل ہوتے ہیں۔ چترال کے عوامی حلقوں نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری اور چیف انجینئر سمیت ایگزیکٹیو انجینئر چترال مقبول اعظم کی انتھک محنت اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس عظیم منصوبے کی تکینکی کاغذات ڈیزائن سمیت تیار کرکے فورم میں پیش کئے جس میں چترال شہر اور دروش ٹاؤن کے اندرونی سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے لئے بھی 74میلین روپے منظور کرائے جوکہ ٹوٹ پھوٹ کے باعث شکستہ حالی سے دوچار تھے۔ انہوں نے کہاکہ چترال شہر اور کالاش وادیوں کی سڑکوں اور پلو ں کی بہتری سے علاقے میں ٹورزم کی ترقی میں مدد ملے گی جس کے ساتھ ہزاروں افراد کی روزگار کا مسئلہ بھی وابستہ ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔