طیارہ حادثہ،جنید جمشید،ڈی سی اُسامہ احمد ورائچ،شہزادہ فرہاد،سلمان زین العابدین سمیت 48افراد جان بحق۔چترال میں تین دن سوگ کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی۔کے 661میں دو شیر خوار بچوں سمیت 42مسافر اور عملے کے پانچ افراد شامل ہیں۔ پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ سیلز منیجر زاہدین کے مطابق طیارہ اپنی مقررہ وقت پر چترال میں لینڈ کیا اور تین بج کر 45منٹ کی مقررہ وقت پر چترال ائر پورٹ سے ٹیک آف کیااور لواری ٹاپ کراس کرنے تک چترال ائر پورٹ کا جہاز کے ساتھ رابطہ قائم رہا جس کے بعد معمول کے بعد چترال کے کنٹرول ٹاؤ ر کا رابطہ ختم اور اسلام آباد کا شروع ہوتا ہے۔ اے ٹی آر ساخت کے 50سیٹر جہاز کو کپٹن شہریار جنجوعہ اڑا رہے تھے جبکہ ان کا بھائی خالد جنجوعہ کو پائیلٹ تھے اور ایک ٹرینی پائلٹ بھی موجود تھے۔ جہاز میں سوار مسافروں میں چترال کے ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ اور ان کی اہلیہ اور شیر خوار بچی اور معروف گلوکار جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھے جوکہ تبلیغ کے سلسلے میں گزشتہ چار ہفتوں سے چترال میں مقیم تھے۔ پی آئی اے کے دفتر سے موصولہ لسٹ کے مطابق عابد قیصر، احترام اللہ، عائشہ ، اکبر علی، امینہ احمد، عتیق محمد، فرح ناز، شہزادہ فرہاد عزیز، گوہر علی، گل حوران، حاجی نواز، ہان قیونگ(چینی )، ہرالڈ کسل (کوریائی باشندہ)، ہیر وگ ارجبنگر(کوریائی باشندہ)، جنید جمشید ، مسز جنید نحیہ ، عاطف محمود، مرز ا گل ، فرحان علی، محمد علی خان، محمد خالد محسود، محمد خان، محمد خانور، محمد نعمان شفیق ، محمد تکبیر خان، نثار الدین،اسامہ احمد وڑائچ، رانی مہرین، سلمان زین العابدین، سمیع ، ثمینہ گل، شمشاد بیگم، طیبہ عزیز، تیمور ارشد، حاجی نواز، زاہد گل پروین، اختر محمود ، عامر شوکت ، عمرا خان مسافروں میں شامل ہیں۔
درین اثناء ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے طیارے کے سانحے پر چترال میں تین دن سوگ کا اعلان کردیا ہے اور جمعرات کے دن تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے ۔حویلیاں میں جہاز کے کریش ہونے کے مقام سے انہوں نے ٹیلی فون پر مقامی میڈیا کو بتایاکہ صوبائی حکومت کی مدد سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے چترال سے تعلق رکھنے والوں کی میت چترال پہنچائے جائیں گے۔ چترال کے ایم این اے شہزادہ افتخارالدین، صوبائی اسمبلی کے اراکین سلیم خان، سید سردار حسین شاہ، فوزیہ بی بی اور سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی ،نائب ضلعی ناظم مولانا عبدالشکور،تحفظ پاکستان پارٹی چترال کے صدر بدیع الرحمن ،مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ ،ایے این پی کے ضلع چترال کے سابق صدر سید مظفر حسین جان ،اے پی ایم ایل خواتین ونگ کی جنرل سکرٹری تقیدرہ خان نے طیارے کے سانحے پرجان بحق ہونے والوں کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور پسماندگان سے اظہار تغزیت کیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق مقامی افراد میں سات افراد کا تعلق لوٹ کوہ، ایک موردیر، دو زرگراندہ اور بکرآباد کے ایک ایک افراد شامل ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔