جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ میں شہدا طیارہ کے لئے قرآن خوانی ہوئی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آج دن گیارہ بجے جے یو آئی چترال کی طرف سے جامعہ اسلامیہ ریحان کوٹ چترال میں طیارہ حادثہ کے شہداء کے لئے قرآن خوانی ہوئی. قرآن خوانی کے بعد امیر جمعیت علماء اسلام چترال قاری عبدالرحمن قریشی.جنرل سکریٹری مولانا عبدالشکور.سنئر نائب امیر قاری وزیر آمد نائب امیر مفتی شفیق آحمد نے تعزیتی کلمات ادا کئے.جامعہ اسلامیہ ریحان کوٹ چترال میں بھائی جنید جمشید صاحب کے آخری بیان اور جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ان کے محبت بھرے سلوک کے تذکرے ہوئے. آخر میں امیر جے یو آئی وہم جامعہ قاری عبدالرحمن صاحب نے تمام شہداء خصوص بھائی جنید جمشید،ڈی سی اُسامہ احمد واڑیچ چترال کے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی.قرآن خوانی میں مدرسے کے تمام اساتذہ،طلبہ سمیت دیگر لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔