جماعت اسلامی ضلع چترال کے زیر اہتمام سانحے میں جان بحق ہونے والوں کے لئے دوسرے دن بھی قرآن خوانی جاری رہا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جماعت اسلامی ضلع چترال کے زیر اہتمام طیارے کے سانحے میں جان بحق ہونے والوں کی روح کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی دوسرے دن بھی جاری رہا اورجامع مسجد شاہی بازار چترال سمیت دوسرے مساجد میں نماز جمعہ کے بعد قرآن خوانی ہوئی۔ جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر مولانا جمشید احمد نے اس موقع پر مرحومیں کے روح کی ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرائی ۔ بعدازاں انہوں نے چترال شہر اور مضافات میں طیارے کے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے گھروں میں جاکر تعزیت کی جن میں شہزادہ فرہاد عزیز(شاہی قلعہ)، حاجی محمد نواز (گولدور)، شمشاد بیگم (ژانگ بازار) اور حاجی محمد تکبیر خان (بکرآباد ) کے گھر شامل تھے جبکہ انہوں نے ڈی۔سی آفس جاکر ایڈیشنل ڈی۔ سی عبدالغفار اور دوسروں سے اسامہ احمد وڑائچ کے لئے تغزیت کی۔ دریں اثناء اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ طیارے کے سانحے کی انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے اور غفلت کا مرتکب ہونے والوں اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے جن کی غفلت کی وجہ سے طیارے کو المناک حادثہ پیش آئی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔