چترال کے طلبا ء کی یاد میں ٹیلنٹ ایوارڈ اور تعزیتی ریفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی

چترال (نامہ نگار) چترال کے مقامی غیر سرکاری تنظیم ’’ چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ ‘‘ کے زیر اہتمام چترال کے شہید طلبا ء کی یاد میں ایوارڈ شو کی تقریب اب نہایت سادگی اور طیارہ حادثے میں شہید ہونیوالے افراد کے لئے قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس کے ساتھ منعقد ہوگی۔ CAEHکی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چترال سے رکھنے والے شہید طلباء کی یاد میں تعلیمی شعبے میں ایوارڈ دینے کی تقریب 11دسمبر کو انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو نا تھا اور اسکے لئے انتظامات مکمل کئے جاچکے تھے۔ اب چونکہ طیارہ حادثہ کی وجہ سے ملک بھر بالخصوص چترال میں رنج و الم کی فضا ہے لہذا شہدا ء کی یاد میں اس ایوارڈ کی تقریب کو حالیہ طیارہ حادثے کی وجہ انتہائی سادگی کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے تاہم اب یہ تقریب دو حصوں پر مشتمل ہوگی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سادہ تقریب کے پہلے حصے میں طیارہ حادثہ کے شہداء کے لئے قرآن خوانی، تعزیتی ریفرنس اور اجتماعی دعا کی جائیگی ۔ قرآن خوانی صبح نو بجے شروع ہوگی ۔ ساڑھے دس بجے ایوارڈ دینے کی سادہ تقریب منعقد ہوگی جس میں معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان مہمان خصوصی ہونگے جبکہ سابق سیکرٹری خارجہ اکرم ذکی پروگرام کی صدارت کرینگے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔