جی او سی ملاکنڈ ڈویژن ملاکنڈآصف غفور کی خصوصی ہدیات پر لواری ٹنل آج رات ساڑھے بارہ بجے آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جی او سی ملاکنڈ ڈویژن ملاکنڈآصف غفور کی خصوصی ہدیات پر لواری ٹنل آج رات ساڑھے بارہ بجے آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا۔چترال سکاؤٹس کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق چترال سے دیر جانے والی94گاڑیاں اور دیر سے چترال آنے والی 43گاڑیوں نے لواری ٹاپ کراس کیا۔جو کہ گذشتہ روز برف باری کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔جبکہ 10ٹودی گاڑیاں لواری ٹنل میں موجود ہے۔جن کو کراس کرانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔پریس ریلز کے مطابق جی او سی ملاکنڈ ڈویژن آصف غفور کی خصوصی ہدایت پر فوج کی طرف سے مسافروں کی ہرقسم مدد کی جارہی ہے ان کے لئے چائے Image may contain: one or more people and outdoorاور پانی کا بھی بندوبست کیا گیا۔اور آئندہ جمعے تک لواری روڈ کو آمدورفت کے کے لئے کھول دیاجائیگا۔ جی او سی ملاکنڈ ڈویژن چترال کے عوام کو ہرقسم کی سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں خصوصاً لواری میں پاک فوج مسافروں سے ہرقسم کی تعاون کریگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔